• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز ، مریم کو کیسے پتہ چلتا ہے ،چور کا لفظ انہی پر فٹ آرہا ہے ،اعتزازاحسن

اسلام آباد(وقائع نگار)پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے چیف جسٹس جو بھی جنرل ریمارکس دیتے ہیں نواز شریف اور مریم نواز سمجھتی ہیں انہوں نے ہمارے لئے کہے، چیف جسٹس نے جب کہا کوئی چورٹکٹ تقسیم کرسکتا ہے؟ تو مریم نے فوراً ٹوئٹ کردی اورنواز شریف نے بھی ردعمل کااظہار کردیا جج صاحب نےانہی کیخلاف ریمارکس دئیے ہیں ، نواز شریف اور مریم نواز کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ چور کا لفظ انہی پر فٹ آرہا ہے، وہ اپنے چیمبر میں جنگ سے بات چیت کررہے تھے، اعتزاز احسن نے کہا بلوچستان میں مسلم لیگ کا خاتمہ ہوا تو الزام آصف زرداری پر لگایا جارہا ہے ، لوٹ مار کے اربوں ڈالر تو آپکے پاس ہیں، آپ اپنی پارٹی کو بچانے کیلئے پیسا استعمال نہیں کرسکتے تھے؟ اپنی نااہلی اور غفلتوں کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کے قائدین پر ڈالنا ناانصافی ہے ، قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں کوئی گروپ ٹوٹتا ہے تو اسکا بھی الزام ابھی سے پیپلز پارٹی پر دیدیں، ایم کیو ایم والے نظریاتی طورپر الگ نہیں ہوئے بلکہ وہ سینٹ کی سیٹوں پر لڑ پڑے اور ایک دوسرے کے گریبان پکڑنے لگے۔
تازہ ترین