• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر پور خاص ،بغیر لاک پارک موٹر سائیکلوں کے خلاف پولیس کی کارروائی

میرپورخاص(نامہ نگار) میرپورخاص پولیس کی بغیر تالے کے موٹر سائیکل پبلک مقامات پر کھڑی کرنے والوں کے خلاف کارروائی،20سے زیادہ موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں۔اطلاعات کے مطابق میرپورخاص شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری ہونے کی وارداتیں منظر عام پر آنے کے بعد پولیس متحرک ہوگئی ہے اور موٹر سائیکلوں کی چوری کی روک تھام کے لئے پولیس کی ایک ٹیم نے سول اسپتال سمیت شہر کے مختلف کاروباری علاقوں میں بغیر لاک کے کھڑی 20 سے زیادہ موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے کر پولیس اسٹیشن پہنچادیا،اس حوالہ سے پولیس کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی شہریوں میں اپنی موٹر سائیکل کی پیشگی حفاظت سے متعلق آگاہی دینا تھا،تحویل میں لی گئی موٹر سائیکلیں تنبیہ کے بعد واپس کردی گئی ہیں۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا تھاکہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے،شہر میں چوریوں کی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام کرنے کے لئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی سمجھ سے بالاتر ہے۔
تازہ ترین