ملتان(سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان سے دبئی جا کر بھیک منگوانے والے ایجنٹ کو تین بھکاریوں سمیت گرفتار کر لیا ، ایف آئی اے ملتان امیگریشن کو دوافرادمحمد عادل اور محمد شبیرنے شکایت کی کہ ساہیوال کا رہائشی محمد ندیم ہمیں زبردستی دبئی لے جا رہا ہےجہاں وہ ہم سے بھیک منگوائے گاجس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے محمد ندیم کوتین بھکاریوں سمیت گرفتارکیاجس سے تحقیقات پر پتہ چلا کے وہ کافی عرصہ سے لوگوں کو وزٹ ویزہ پر دبئی لے جاتا تھا اور وہاں ان سے بھیک منگواتا تھا ، چاروں ملزمان کو حراست میں لے کر سرکل آفس منتقل کر دیا گیا ہے جن سے مزید کارروائی جاری ہے۔