کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ مرکزکی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق مولانافضل الرحمن18فروری کوحیدرآباد،22فروری کو سرگودھا، 28فروری کوپشاور،18مارچ کوکوٹ ادو،22مارچ کوکراچی،23مارچ کوسکھر،25مارچ کو سجاول، 26 مارچ کوگھوٹکی اوریکم اپریل کوپشاورمیں بڑے جلسوں اورعوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے ان اجتماعات اورجلسوں کی کامیابی کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں 22مارچ کوکراچی میں اسلام زندہ آبادکانفرنس کے عنوان سے اجتماع ہوگا۔