راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک ) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حکومت کے خلاف نکالے گئے انقلاب مارچ میں شریک 110 کارکنان پر فرد جرم عائد کردی جب کہ عدالت نے طاہرالقادری سمیت 13 افراد کو اشتہار قرار دیا ہے۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نمبر2 کے جج آصف نوید اعوان نے عوامی تحریک کی جانب سے حکومت کے خلاف نکالے جانے والے انقلاب مارچ کے دوران انٹرچینج کے قریب پولیس اورعوامی تحریک کے کارکنان کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل کی ہلاکت اور22 اہلکاروں کے زخمی ہونے کے مقدمے میں نامزد 110 کارکنان پرباقاعدہ فرد جرم عائد کردی ہے،جب کہ عدالت نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت دیگر13 افراد کو اشتہاری قراردیا ہے۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 9 فروری کو سرکاری گواہان کو بھی طلب کرلیا۔