• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ برس 6700 پاکستانی ایران کے راستے تربت گئے

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے علاقوں سے گزشتہ سال 6 ہزار 7 سو سے زائد پاکستانی ایران کے راستے یورپ گئے تھے اور گزشتہ 3 برسوں میں اب تک 3 ہزار 3 سو 88 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا گیا ایف آئی اے نے گزشتہ دسمبر میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ صرف 2017 میں 6700سے زائد پاکستانی ایران کے راستے یورپ گئے تھے دسمبر 2017 میں بلوچستان کے علاقے تربت کے ایک دشوار گزار پہاڑی سلسلے سے 20 افراد کی لاشیں ملی تھیں جن کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھاہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا۔
تازہ ترین