٭آپ نے بالکل ٹھیک کہا ہے کہ جب تک ہمارے حکمران نیک نیتی سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرتے تب تک ملک میں امن کا قیام ممکن نہ ہو گا۔ افغانستان کو بھی چاہئے کہ وہ خطے میں موجود غیر ریاستی عناصر کو ختم کرنے کیلئے کوششیں کرے۔ پاک افغان بارڈر کو محفوظ بنانے کے لئے تمام اقدامات کیے جانے چاہئیںاور دراندازی کو بالکل ختم کرنا چاہئے۔جب تک بھارت و افغانستان سمیت خطے کے دیگر ممالک بھی دہشت گردی کے خلاف یکسونہیںہوتے تب تک یہ سانپ کہیں نہ کہیں سے سر اٹھاتا رہے گا۔ (شاہد رانا، کنجوانی)