بنوں ( نما ئندہ جنگ )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بنوں میں پارٹی رہنماء رحم زاد خان مرحوم کی 34ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تسلیم کیا غلای قبول نہیں ،پشتونوں کے علاقوں میں قدرتی وسائل پر پنجاب کااختیار ہے، ہمارے علاقوں میں خلیجی ممالک سے بھی زیادہ تیل کے ذخائر موجودہیں، ہمیں نہ ہی اختیاراورنہ حصہ دیا جاتاہے،ہم نے ہر دور اور ہرحال میں افغانستان اور پاکستان کے تمام پشتونوں کے حقوق اور بقاء کی بات کی ہے اور قربانی دے کر جنگ لڑی ہے اس بناء پر ہمیں بے حساب قتل کیا جا رہا ہے ہمیں اپنے مشترکہ دشمن کے خلاف جرگے کرنا ہوں گے ۔سب سے طاقتور ہماری پشتون قوم ہے ۔مظلوم اور تقسیم بھی ہم ہیں امو سے اباسین تک کا علاقہ حصرت عیسی ٰعلیہ السلام سے500برس پہلے بھی ہمارا علاقہ تھا جو کسی نے خیرات میں نہیں دیا ہمارے آباو اجداد نے 18ویں صدی میں انگریز کی ہڈیاں توڑی تھیں ۔