• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے لیے خطرہ ،جو بائیڈن آئندہ صدارتی امیدو اربن سکتے ہیں

Potential Threat For Trump Jeo Biden May Be 2020 Presidential Run

سابق امریکی نائب صدر اور اوبامہ انتظامیہ کے اہم رکن جو بائیڈن آئندہ امریکی صدارتی انتخابات 2020میں حصہ لینے کی تیاریاں کررہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ وہ ممکنہ امیدوار ہوسکتے ہیں،خارجہ امور کے اپنے رفقا کی ایک مجلس میں انھوں نے اس امکان کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔امریکی اقتدار کی غلام گردشوں میں اسے ٹرمپ کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا جارہا ہے۔

Biden-222

نائب صدر کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد اپنے نئے دفتر میں مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ وہ 2020کے الیکشن کے حوالےسے اپنے آپشنز کھلے رکھنا چاہتے ہیں۔اور اسے یقینی بنانے پر غور کررہے ہیں۔

Biden333

اس اجلاس میں موجود بعض افراد نے کہا کہ جو بائیڈن نے ابھی اس حوالے سے فیصلہ نہیں کیا ، لیکن اسکا امکان موجود ہے۔واضح رہے کہ بائیڈن، صدر اوبامہ کی انتظامیہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے۔وہ ہر اہم فیصلوں میں صدر کے سب سے قریبی معتمد تصور کیے جاتے تھے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اگر وہ صدارتی مہم میں حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ اس اجلاس میں شریک لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کرنا چاہیں گے، اورکوئی اس میں حصہ لینے کو تیار نہ ہوا اور وہ حکومت سے باہر اپنی موجودہ صورتحال سے خوش ہے تو اسے برا نہیں سمجھا جائے گا۔

جو بائیڈن کے دفتر میں منعقدہ نجی اجلاس میں شریک افراد نے کہا کہ وہ اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتے ۔یاد رہے کہ بائیڈن گزشتہ صدارتی انتخابات کے موقع پر اس میں حصہ لینے کے حوالے سے کافی پرامید تھے مگر اپنے بیٹے کی بے وقت موت کی وجہ سے انھوں نے ایسا نہیں کیا۔

لیکن بہت سارے ڈیمو کریٹ رہنمائوں اور اہم لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ہیلری کلنٹن کی جگہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مد مقابل ہوتے تو ٹرمپ کی جیت ناممکن ہوتی۔بائیڈن کے ساتھ اجلاس میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ صدارتی الیکشن کے لیے کوئی مضبو ط ڈیمو کریٹ امیدوار نہ ہوا تو پھر جوبائیڈن کو مجبوراً صدارتی امیدوار بننا پڑیگا۔

Biden-444

چند ڈیموکریٹس کے لیے ایک چیز جو باعث تشویش ہےوہ جوبائیڈ ن کی عمر ہے وہ صدر ٹرمپ سے چند برس بڑے ہیں، اگر جوبائیڈن 2020میں صدر منتخب ہوجاتے ہیں تو اسوقت انکی عمر 78برس ہوگی۔

انکے پرانے دوست اسکا حل یہ نکالتے ہیں کہ بائیڈن یہ کہہ دیں کہ وہ صرف ایک مدت کے لیے صدر رہیں گے تو ایسی صورت میں 2024 میں انکے نائب صدر ، انتخاب لڑکر صدر بن جائیں، اسطرح ڈیموکریٹس کو 12برس مل جائیں گے۔

تازہ ترین