• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکی ہیلی کی محمود عباس پر تنقید بلاجواز ہے، صائب ارکات

Erekat Says Nikki Haley Criticism On Mehmood Abbas Is Unjustified

نیویارک(این این این آئی) فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے سیکریٹری جنرل صائب ارکات نے فلسطین کے صدر محمود عباس کی حالیہ تقریر پر تنقید کرنے پر اقوام متحدہ میں امریکی مستقل مندوب اور سفیر نکی ہیلے کو خاموش کراتے ہوئے کہا کہ انکی تنقید بلاجواز ہے۔

PLO-Mehmood-Abbas222

محمود عباس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل ایک آباد کاری منصوبہ تھا جس کا یہودیوں سے کوئی تعلق نہیں جبکہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے پر سخت تنقید کی تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پی ایل او کے سیکریٹری جنرل صائب ارکات نے کہا کہ نکی ہیلی نے جمہوری روایت سے منتخب فلسطینی صدر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

صائب ارکات نے واضح کیا کہ ‘محمود عباس وہ صدر ہیں جنہوں نے امن کے فروغ کے لیے کام کیا اور دو ریاست کے حل کے لیے اصول کو فروغ دیا، اس کے باوجود امریکی سفیر فلسطینی صدر پر جرات کی کمی کا الزام لگاتی ہیں۔

تازہ ترین