لاہور(نمائندہ خصو صی)جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن کے بڑے بھائی ظفر اقبال حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ منصورہ میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں سوگواروں نے شرکت کی ۔ سراج الحق ، امیر العظیم ،حافظ محمد ادریس ، میاں محمد اسلم ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، پروفیسر محمد ابراہیم ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، حافظ ساجد انور ، سید وقاص جعفری ،میاں مقصود احمد ، ر ذکر اللہ مجاہد ، چوہدری محمد اسلم سلیمی، مولانا عبدالمالک نے ان کے انتقال پراظہارتعزیت کیا ہے۔