پشاور(جنرل رپورٹر) محکمہ صحت حکام نے ڈاکٹرمحمد شفیق کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال صوابی کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کردیاہے، محکمہ صحت سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی کے ایم ایس ڈاکٹر عقیل بنگش کو ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ گریڈ 18کے ڈاکٹر محمد شفیق کوان کی جگہ ہسپتال کا ایم ایس تعینات کردیا گیا ہے، اس ضمن میں اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا۔