• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی شاہراہ پر ناقص تعمیراتی کام کا نوٹس لیاجائے،نور احمد کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)آل بلوچستان گڈز ٹرک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نور احمد کاکر وضلع لورالائی کے ٹرانسپورٹ نمائندے حاجی ملک امید خان بلوچ خان خالو ناصر ودیگر ٹرانسپورٹرز نے بیان میں لورالائی قومی شاہراہ این اے 70 پرمیختر تا بھواٹہ کے ناقص تعمیراتی کام پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیراتی کمپنی نے ملی بھگت کے ذریعے ہائی ویز تعمیراتی قوانین کوبالائے طاق رکھتے ہوئے ناقص میٹریل کے ذریعے تعمیراتی کام جاری رکھا ہوا ہے کنٹریکٹر شاہراہ کے جس حصے کو تعمیر کرتا ہے ایک ہفتے کے اندر وہ حصہ دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے ناقص تعمیر کے ذریعے جہاں قوم کا کثیر سرمایہ ضائع ہورہا ہے وہاں پر ٹرک مالکان کو بھی اذیت سے گزرنا پڑتا ہے متعلقہ حکام صورتحال کا نوٹس لیں۔
تازہ ترین