امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے اسمبلی ممبران کی بھیڑ بکریوں کی طرح قیمت لگ رہی ہےاور اگر پیسے کا استعمال ختم نہ ہوا تو جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے منصورہ لاہورمیں جماعت اسلامی کے رہنما صفدر علی کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیسے کے زور پرسینٹ میں آنے والے عوام کے لیے کیا کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ووٹ کی طاقت ہی نظام کو بدل سکتی ہےاورعام آدمی ووٹ کا درست استعمال کرکے کرپشن کا خاتمہ کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بھی ملک کی جغرافیائی سرحد کوخطرہ ہےاسلام اور پاکستان ایکُ دوسرے کے لیے لازم ہیں۔