• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن اسپین کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

Oath Taking Ceremony Of Newly Appointed Office Bearees Of Pmln Spain

پاکستان مسلم لیگ ن اسپین کے صدر اور نئی ایگزیکٹو باڈی ممبران کی تقریب حلف برداری بارسلونا میں منعقد ہوئی جس میں لیگی کارکنان اور عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ایاز چک مٹھانہ نے حاصل کی ۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پارٹی کے جنرل سیکرٹری ملک شاہد حسین نے ادا کئے ۔

تقریب میں نو منتخب صدر ایاز عباسی نے چیئر مین مسلم لیگ ن میاں محمد اظہر کو حلف دیتے ہوئے قائدین اور پارٹی پالیسیوں کا احترام، وطن عزیز سے محبت اور اپنی جماعت کو مستحکم بنانے کا عزم کیا،جبکہ مسلم لیگ ن اسپین کے نومنتخب صدر نے یہی حلف باقی تمام عہدیداران سے لیا ۔

اس موقع پر لودھراں سے مسلم لیگ کو سیٹ جیتنے پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی، حلف برداری کی اِس تقریب سے سینئر نائب صدرمیاں عمران ساجد ، سرپرست اعلیٰ حاجی اسد حسین ، مجلس عاملہ کے چیئر مین چوہدری سکندر مانگٹ ،مسلم لیگ ن کاتالونیا کے صدر راجہ ساجد محمود ،یوتھ ونگ کے راجہ مظہر ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجو الیگزینڈر ، سینئر رہنما چوہدری افضال ، کشمیری راہنما سردار ارشد اور دوسرے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018کے قومی انتخابات مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ جھوٹ ، بہتان اور یو ٹرن سیاست کا قلع قمع ہو چکا جس کا سب سے بڑا ثبوت لودھراں کی عوام نے لیگی کارکن اقبال شاہ کی جیت کی شکل میں دے دیا ہے ۔

مسلم لیگ ن اسپین کے نو منتخب صدر ایاز عباسی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میںتمام مسلم لیگیوں کو ساتھ لے کر چلوں گا ،ہم اسپین بھر میں مسلم لیگ ن کی ممبر شپ کا آغاز کریں گے اور یورپی ممالک سے تمام لیگیوں کو اکھٹا کرکے اپنے قائدین کے ہاتھ مضبوط کریں گے ۔

تقریب میں مہر قمر علی چوہدری ، حاجی خالد ، راجہ فاروق اعظم ، رفاقت علی اور خاور عباس سمیت دوسرے لیگی عہدیداران شریک ہوئے، تقریب کے اختتام پر پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لئے دعا ئیں کی گئیں ۔

 

تازہ ترین