• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمات درج نہ کرنے پر ڈائریکٹرانٹی کرپشن ،ایس ایچ او لوہاری گیٹ سے جواب طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مقدمہ درج نہیں کرنے کے خلاف درخواست پرایس ایچ اوتھانہ لوہاری گیٹ سے 6 مارچ کوجواب طلب کرلیاہے،فاضل عدالت میں ملتان کی امتول بی بی نے درخواست دائر کی تھی ، ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹرانٹی کرپشن ملتان سے 2 مارچ کوجواب طلب کرلیاہے،فاضل عدالت میں خانیوال کے ہیڈکانسٹیبل حق نوازنے درخواست دائرکی تھی کہ 14 مئی 2014 ءکو ڈی پی اودفترخانیوال کے سپرنٹنڈنٹ محمدادریس شاہ اورسینئرکلرک قیصرعباس نے لاہورسے آنےو الی سپیشل ٹیم سمیت دیگر اہلکاروں کاسروس ریکارڈساتھ لے گئی ہے اورپنجاب کے مختلف اضلاع سے خانیوال آنے والے کانسٹیبلوں کاسروس ریکارڈغائب ہوچکاہے اوراگر انہیں ڈیڈھ لاکھ روپے دئیے جائیں تو اس کاریکارڈواپس آجائےگاورنہ اس کوبھی جعلی بھرتی قرار دے کرنوکری سے برخاست کرادیا جائےگا اوران سے 10 روز کاوقت لیالیکن اس کے بعد رابطہ نہیں کرنے پراس کو پولیس لائن سے زبردستی غیرحاضر قراردیاگیاہے اوررشوت لینے کے لئے اس کاسروس ریکارڈغائب کرا دیاگیاہے اس لئے اس کاسروس ریکارڈبرآمدکرنے اور قانونی کارروائی کرنے کاحکم دیاجائے، جوڈیشل مجسٹریٹ نےبیرون ملک بھجوانے کے لئے شہریوں کولوٹنےکےمقدمات میں ملوث ملزم عادل جہانگیر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرنےکاحکم دیاہے، دریں اثنا ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث 5ملزموں زبیر، اکبر،سدھیراحمد اور محمداحمد کا2 روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرنے کاحکم دیاہے ، ایڈیشنل سیشن جج نے جنیدحفیظ کیس میں تفتیشی آفیسر پرجرح کے لئے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کرنے کاحکم دیاہے ، جج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک ملتان نےشہری سے5لاکھ روپے بھتہ وصولی میں ملوث 2 ملزموں مدثر اور عثمان کو3روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر نےکاحکم دیاہے۔
تازہ ترین