• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی میلے کی تیاریاں بروقت مکمل کرلی جائینگی،سید محمد رضا

کوئٹہ (خ ن) صوبائی وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور ، پراسیکیو شن ، جنگلات و محکمہ امور حیوانات سید محمد رضا نے کہاہے کہ اس سال بھی سبی میلہ پورے جوش و خروش سے منایا جائیگا ۔سبی کا میلہ ایک تاریخی میلہ ہے ۔ اور میلہ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیار یوں کا آغاز تیزی سے جاری ہے میلے کے حوالے سے تیاریاں بروقت مکمل کرلی جائیں گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ دریائے ناڑی کے دونوں اطراف مالداری کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے اور عوام میں جانور پالنے کے شوق کو بڑھانے میں سبی میلے کے کردار کو قطعی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور اگر بھا گ ناڑی نسل کے جانوروں کی بات کی جائے تو سبی میلے میں ان جانوروں کی نمائشی پریڈ اور جانوروں کے مقابلے اور مالداروں کو اس نسل کے جانور پالنے پر حکومتی سطح پر مالی حوصلہ افزائی کی سہولت اس خوبصورت اور اہم نسل کو محفوط کرنے اور اس نسل کے جانوروں کو دنیا بھرمیں متعارف کرانے کا سہرا بھی سبی میلہ کے سرہے۔ اس کے علاوہ سبی میلہ سبی و گرد نواح کے اضلاع کے لئے ایک معاشی حیثیت رکھتاہے مویشی منڈی میں کروڑوں روپے کی مال مویشی کی خرید و فروخت کے علاوہ ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء کی خرید و فروخت سے بھی کروڑوں روپے کے زر کثیر کا تبادلہ ہوتا ہے۔
تازہ ترین