• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی ترقی کیلئے مقتدر قوتوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،جے یو پی

کوئٹہ ( پ ر ) جمعیت علماء پاکستان نورانی بلوچستان کے صدر اور ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے جنرل سیکرٹری علامہ میر عبدالقدوس ساسولی صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی محمد جان قاسمی سینئر صوبائی نائب صدر پیرسیدمومن شاہ جیلانی مولانا رستم نورانی صاحبزادہ سعداللہ جان باروزئی مولانا محمد عیسیٰ پندرانی مولانا خان محمد نقشبندی مولانا دائود نقشبندی مولانا مفتی احمد رضا قاسمی اورصاحبزادہ مولانا حافظ محمد قاسم قاسمی نے کہا ہے کہ سونا چاندی گیس پٹرول سمیت بےشمار معدنیات سے مالا مال بلوچستان کی پسماندگی تاریخی بددیانتی اور بدترین ظلم کے مترادف ہے. صوبہ کے مظلوم عوام کا احساس محرومی بجا ہے صوبہ کے بنیادی اور حقیقی مسائل کے حل کیلئے آج تک سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا مقتدر قوتوں کو بلوچستان کے بارے میں انتہائی غیر معمولی سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
تازہ ترین