وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کہتے ہیں مسلم لیگ ن کے سینیٹ ارکان کا ٹکٹ کالعدم ہوا تو وہ آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑلیں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے دلوں پر سے نواز شریف کی مہر کون نکالے گا؟
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ پارٹی کا آئندہ صدر کون ہو گا؟ یہ فیصلہ بھی نواز شریف ہی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے فیصلے نواز شریف کو اور بلندیوں پر پہنچائیں گے، نواز شریف کے پاس چاہے کوئی بھی عہدہ ہو لیکن پارٹی انہی کی لائن و لینتھ کے مطابق چلے گی، جو رعایت غاصبوں، آئین کے غداروں اور آمروں کو دی گئی، وہ نوازشریف کو نہیں دی گئی۔