• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی میرینز کی پہلی بارتھا ئی سالانہ ،کوبرا گولڈ ایکسرسائزمیں شرکت

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی میرین اپنی انتہائی سخت تربیتی مشقوں کے دوران براہ راست کوبرا سانپ کے منہ سے منہ لگا کر اس کا خون پی جاتے ہیں۔تھائی میرینز نز نے پیر کو غیر ملکی فوجیوں کی جنگل میںزندہ رہنے کی تربیت کے لئےسالانہ ’کوبرا گولڈ ایکسرسائز‘کی قیادت کی ۔ یہ مشقیں ایشیا کی سب سے بڑی کثیرقومی ملٹری ڈرل ہیں۔اس سال امریکی میرینز نےجنوبی کوریا کے فوجیوں کے ہمراہ ان مشقوں میں حصہ لیاجہاں انہیں سکھایا گیا کہ گھنے جنگلوں میں زندہ رہنے کے لئے خوراک اور پانی کے لئے کن ذرائع سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ ان ذرائع میں جانوروں کے خون سے لے کے کرزمین پر پھیل جانے والے لمبے اور نازُک تنے کے پودے شامل تھے۔معدہ کو تیزی سے سیراب کر دینے والی ایک مشق میں فوجیوں نے براہ راست کوبرا سانپ کے منہ سے منہ لگا کر اس کا خون پیا۔ اوکیناوا بیس کے ایک امریکی میرین کا کہنا تھا کہ اس کا ذائقہ مچھلی کی طرح تھا۔اس نےیہ تجربہ دلچسپ بتایا۔ انہیں یہ بھی سکھایا گیا کہ جنگل میں بچھوئوں ، چمگاڈروں ، لنگوروں اورمشک بلاوٴ کو محفوظ طور پر کھا کر کس طرح زندہ رہا جاسکتا ہے۔ تھائی انسٹرکٹر کا کہنا تھا کہ مشقیں سپاہیوں کو ہنگامی صورت حال میں زندہ رہنے کے قابل بناتی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سال تھائی لینڈ میں ہونے والی سالانہ مشقوں میں سب سے بڑی امریکی فورس نے حصہ لیا ، حالانکہ تھائی حکومت کی جانب سے پڑوسی ملک میانمار کو دعوت دینے کے باعث تنازع پیدا ہوا تھاجس پر اپنے ملک میں نسلی اقلیت کی صفائی کا الزام ہے۔
تازہ ترین