لاہور (خبر نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اوکاڑہ کے زمیندار چوہدری فریاد علی کی مجرمانہ امانت میں خیانت کےمقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری منظوری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ ٹرائل کورٹ میں ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کروائے۔ راجہ عبدالرحمٰن ایڈووکیٹ نےعدالت کوبتایابرطانوی نژاد پاکستانی خاتون ریشماں نےتھانہ سندرمیں مقدمہ درج کروایا کہ وہ ملزم کے پاس بطورمہمان ٹھہری تھی اور اس نے امانت کے طور پر 4لاکھ روپےرکھوائےتھےجواس نے خوردبرد کرلئے۔