کوئٹہ(خ ن)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمدنور مسکانزئی سے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن واشک کے صدر رحیم اللہ عاجزئی اور جنرل سیکرٹری حبیب الرحمٰن کی قیادت میں وکلاء کے ایک وفدنے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے چیف جسٹس کوبسیمہ کے دورے کی دعوت دی جس پر چیف جسٹس محمدنور مسکانزئی نے وکلاء کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ بسیمہ میں وکلاء کیلئے لائبریری تعمیرکی جائے گی ۔چیف جسٹس نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ با رایسو سی ایشن کیلئے 1لاکھ روپے دینے کابھی اعلان کیا جس پر وفد نے ان کا شکریہ اد ا کیا ۔