• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسکونے پشین یاروڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے 132KVپشین۔ یاروڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی تعمیرکاکام مکمل کرلیاہے جسے باقاعدہ طورپر گزشتہ دنوں آپریشنل بھی کردیاگیاہے۔ صارفین کی مشکلات کے پیش نظرمذکورہ منصوبہ پر کام کیسکونے مقررہ وقت سے قبل ہی مکمل کرلیا یہ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB)کے تعاو ن سے کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (GSC) کے فنی عملہ نے مکمل کرلیاہے ۔ اس ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل کے بعد اب 132KVیاروگرڈسٹیشن سے منسلک 11KVفیڈروں کے تمام صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی مہیاکی جاسکےگی۔
تازہ ترین