• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصرت بھٹو کالونی،سوئی گیس لائن میں دھماکے سے بچی جاں بحق، 5افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نصرت بھٹو کالونی میں گھر کے نیچے سے گزرنے والی گیس لائن میں دھماکے سے ملبےتلے آ کر6سالہ بچی دب کر جاں بحق جبکہ میاں بیوی سمیت تین بچے زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق سرسید تھانے کی حدود نارتھ کراچی نصرت بھٹو کالونی سے متصل انور گوٹھ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں محمد انوار نامی شخص کا پورا گھر تباہ ہوگیا دھماکے کی اطلاع پر رینجرز ، پولیس ریسکیو ادارے کے رضا کار اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور ملبے تلے دبے چار بچوں ایک خاتون اور مرد کو نکال کر قریبی اسپتال پہنچایا،پولیس نے بتایا کہ ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والی 6 سالہ ثانیہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ زخمی ہونے والوں کی شناحت 40 سالہ انوار اسکی بیوی 35 سالہ روح افضاء بیٹا 5 سالہ عمیر ، بیٹی 15 سالہ سحر ، 8 سالہ بسماءکے ناموں سے ہوئی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے افراد سو رہے تھے کہ گھر سے گزرنے والی گیس لائن زور دار دھماکے سے پھٹ گئی ۔
تازہ ترین