• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر اور گردونواح کے علاقے گرمی کی لپیٹ میں، لوگوں نے پنکھے اورایئرکنڈیشنڈ چلانا شروع کردیئے

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر اور گرد و نواح کے علاقوں کو گرمی کی لہر نے اچانک اپنی لپیٹ میں لے لیا، لوگوں نے پنکھے اور ایئرکنڈیشنڈ چلانا شروع کردیئے۔ سکھر، روہڑی، پنوعاقل، صالح پٹ، کندھرا، سنگرار، علی واہن، اروڑ، بچل شاہ میانی، باگڑجی سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں موسم نے اچانک کروٹ لے لی ہے، رات کے وقت موسم ٹھنڈا محسوس ہوتا ہے تاہم دن کے وقت موسم گرم رہتا ہے، جس کے باعث پنکھوں کا استعمال تو شروع ہوگیا ہے اور لوگوں نے اپنے گھروں، دکانوں اور دفاتر میں ایئر کنڈیشنڈ کا استعمال بھی شروع کردیئے ہیں۔ گرمی کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں واقع ٹھنڈے مشروبات کے ٹھیلے بھی لگنا شروع ہوگئے ہیں، جہاں لوگ دن کے وقت مشروبات استعمال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
تازہ ترین