• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی فضل کی ریچا چڈھا کے ساتھ90ویں آسکر ایوارڈ میں شرکت کی خبروں کی تردید

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار علی فضل نے اداکارہ ریچا چڈھاکے ساتھ 90 ویں آسکر ایوارڈ میں شرکت کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار علی فضل نے کہا ہے کہ وہ لاس اینجلس میں فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں ، لاس اینجلس میں ہونے کا مطلب آسکر نہیں ہے لیکن میری فلم ’’ وکٹوریہ اینڈ عبدل ‘‘ کی آسکر ایوارڈ 2018ء میں نامزدگی حوصلہ افزاء اور خوشی کا باعث ہے۔ آسکر ایوارڈ 4 مارچ کو منعقد ہوں گے۔ فلم وکٹوریہ اینڈ عبدل ‘‘ کی آسکر ایوارڈ میں بہترین کاسٹیوم ڈیزائن ،میک اپ اور ہیراسٹائلنگ کی کیٹگری میں نامزدگی کی گئی ہے۔
تازہ ترین