• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا گندم کی خریداری صرف پنجاب میں ہو رہی ہے؟ عظمیٰ بخاری کا سوال


وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا ہے کہ کیا گندم کی خریداری صرف پنجاب میں ہو رہی ہے؟

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ گندم خریداری کے معاملے پر ساری خوربینیں پنجاب پر ہی کیوں لگی ہوئی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا گندم کی خریداری صرف پنجاب میں ہو رہی ہے؟ سندھ میں تو گندم کی خریداری فروری سے ہو رہی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ ہماری حکومت آتے ہی گندم خریداری کا مرحلہ آگیا، 3900 روپے من امدادی قیمت مقرر کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کسان پیکیج آنے سے کسانوں کے 80 فیصد مسائل حل ہوجائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید