ٹھٹھہ میں کیٹی بندر کےقریب کھلے سمندر سے20فٹ لمبی وہیل شارک مردہ حالت میں ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئی جسے کراچی منتقل کر دیا گیا۔
بیس ٹن وزنی اس مردہ وہیل شارک کو منی ٹرک کے ذریعے ٹھٹھہ سے کراچی لایا گیا۔ اس موقع پر شارک کا آدھا حصہ ٹرک سے باہر لٹک رہا تھا جبکہ اس کے منہ کو بھی رسیوں سے باندھا ہوا تھا۔
ٹرک ڈرائیور نے بتایا کہ وہیل شارک کو کراچی منتقل کیا جارہا جہاں اس کا گوشت جانوروں اور مچھلیوں کےلئے تیار ہونے والی غذا میں استعمال کیا جائے گا۔