• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی، جمیرا ریزورٹ میں ویک بورڈنگ کے کرتب

ایڈونچر کے شوقین منچلے نے دبئی کے جمیرا ریزورٹ میں ویک بورڈنگ کرتے ہوئے شاندار کرتب دکھائے، جنہیں دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

خطروں سے کھیلنا اور کچھ منفرد کارنامے انجام دینا ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ کھیل ہے لیکن ان میں سے بعض سر پھرے ایسے بھی ہیں جو اپنے شوق کی تکمیل اس انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی داد دیئے بغیر رہ نہیں پاتے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو ویک بورڈنگ کے دوران اسٹنٹس کا شاندار مظاہرہ پیش کر رہے ہیں۔

منچلے نوجوان نے جس کا نام JB O'Neill ہے، کرتب بازی کیلئے دبئی کے جمیراہ ریزورٹ کا انتخاب کیا اور اونچے نیچے مقام پر ویک بورڈنگ کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو دنگ کردیا بلکہ خوب داد بھی سمیٹی۔

تازہ ترین