• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی میرے پیچھے کیا پڑے گی میں نے اکیلے انہیں اپنے پیچھے لگا رکھا ہے ، ایاز صادق

لاہور ( این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو مجبور نہیں کیا جانا چاہیے کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر کوئی اور بیان دیں ، اس معاملے کو متنازع نہیں بنانا چاہیے ، پی ٹی آئی میرے پیچھے کیا پڑے گی میں نے اکیلے نے انہیں اپنے پیچھے لگا رکھا ہے ،پی ٹی آئی دھمکیاں دے کر ججوں سے اپنی مرضی کے فیصلے لینا چاہتی ہے ،میں تو قربانی کا بکر ا بنا ہوں لیکن خواجہ آصف اور سعد رفیق کیوں بنیں ؟ ان کو اپیل کا حق حاصل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن)کے رہنما محسن لطیف کی رہائشگاہ پر ان کے والد کی وفات کی اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ایاز صادق نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر لوگوں کو اعتراض نہیں تھا لیکن ان کو معاوضہ دینے میں دیر ہوئی جس کی وجہ سے لوگوں نے احتجاج کیا لیکن اگر انہیں ان کی مسمار کی گئی جائیداد کا معاوضہ دید یا گیا تو سارا معاملہ ٹھیک ہوجائے گا۔
تازہ ترین