اسلام آباد (حنیف خالد) بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین کی بھاوج اور ملک فرحت حسین کی اہلیہ کو ہفتے کی سہ پہر بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں موجودہ و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر سابق و موجودہ وفاقی وزراء ، وزرائے مملکت راجہ بشارت ارکان اسمبلی و سینٹ چیمبر اعلیٰ سول و عسکری عہدیداروں جڑواں شہروں کے ایونہائے تجارت و صنعت کے موجودہ و سابق عہدیداروں وفاقی دارالحکومت اور دوسرے شہروں کی بزنس کمیونٹی کی شخصیات نے سیکڑوں کی تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ ملک فرحت حسین کی رہائش گاہ سے متصل مسجد چوہدری عبدالمجید فیز ٹو میں ادا کی گئی جنازے کے بعد لا تعداد شخصیات نے مسجد میں ملک ریاض حسین اور ملک فرحت حسین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی۔