لاہور(خبرنگارخصوصی)قصور میں بچوں سے زیادتی اور پورنو ویڈیوز اسکینڈل میں 12 ملزم بری کر دیئے گئے۔ دہشت گردی عدالت کے جج چوہدری الیاس نے عدم ثبوتوں کی بنا پر ملزمان کو بری کیا،ان 12 ملزمان کیخلاف تھانہ گنڈاسنگھ قصور میں دانش نامی بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے الزام میں 2015 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،بری ہونے والے ملزمان میں تنزیل الرحمن، عتیق الرحمن، سلیم اختر شیرازی، وسیم عابد، علیم آصف، وسیم سندھی، عرفان فریدی، فیضان مجید، علی مجید، عثمان خالد،عرفان فریدی شامل ہیں ، پراسیکیوشن نے ملزمان کیخلاف 16 گواہان پیش کیے،مذکورہ ملزمان کے خلاف قصور میں کمسن بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے کل 29 مقدمات درج کئے گئے تھے جن میں سے اب تک 23 مقدمات کا فیصلہ ہو چکا ہے اور ملزمان کو صرف 2مقدمات میں سزا ہو سکی ہے جبکہ 21 مقدمات میں ملزمان بری ہو چکے ہیں۔