اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) ملائیشیا کے سریش درشن نے سید تجمل عباس آئی ٹی ایف پاکستان ورلڈ جونیئر رینکنگ ٹینس چمپئن شپ جیت لی فائنل میں سریش نے تائی پے کے کھلاڑی چنگ ویوچین کو تھری سٹیٹ سیٹ میں شکست دی فائنل پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث فائنل میچ ناصر جعفر فارم ہائوس کے انڈور کورٹ میں شفٹ کیا گیا تھا فائنل میچ 2 گھنٹے 30 منٹ تک جاری رہا۔ اس چمپئن شپ میں 10 ممالک کے 20 کھلاڑیوں نے حصہ ۔ اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پیٹرن بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے ونر، رنر اور دیگر آفیشلز میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر سید دلاور عباس، کلیم امام، حمید الحق اور دیگر آفیشلز سمیت تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔