وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سری دیوی ایک ورسٹائل اداکارہ تھیں جنہوں نے متعدد بھارتی فلموں میں خوبصورت کردار نبھائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سری دیوی کے انتقال پر دنیا بھر میں ان کے مداح افسردہ ہیں۔