سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر کے تھانہ سی سیکشن کی حدود گڈانی محلہ میں مسلح ملزمان نے گھر پر حملہ کرکے شوہر ، بیوی سمیت تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔مقدمہ درج نہیں ہو سکا، ورثاء کی جانب سے مقدمہ درج کرائے جانے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا، پولیس کا موقف ہے کہ قتل کی وجہ پرانا تنازع ہے،گزشتہ رات دیر گئے تھانہ سی سیکشن کی حدود گڈانی محلہ میں مسلح ملزمان دیوار پر سیڑھی رکھ گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں موجود صادق گڈانی ،ان کی اہلیہ اور ان کی رشتے دار کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے، قتل ہونے والوں میں مسمات خاتون اور ان کی بہن مسمات شمشاد گڈانی شامل ہیں، واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں سول اسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں۔دوسری جانب تھانہ سی سیکشن پولیس نے بتایا کہ گڈانی برادری کے دو گروپوں میں پرانا تنازع چل رہا تھا جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ہے ،ملزمان نے فائرنگ کر کے صادق گڈانی، اس کی اہلیہ اوران کی رشتے دارکو قتل کردیا ہے، مقتولین کے ورثاء کی جانب سے تاحال مقدمہ درج نہیں کرایا گیا ہے، ورثاء کی جانب سے مقدمہ درج کرائے جانے کے بعد مقدمے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا، واقعے کے باعث علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی۔