سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (آج) 26 فروری کو ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے کارکنوں کے خلاف سرگودھا،خوشاب ،میانوالی کے تھانوں میں درج مقدمات اور کل 27 فروری کونواحی چک95 شمالی دربار پر 20 افراد کے قتل کے مقدمہ کی سماعت کرے گی۔ ان میں گواہان کی شہادتیں قلمبند کی جائیں گئیں۔دونوں روز مقدمات کی سماعت کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔کل ملزمان کو جیل سے سخت سکیورٹی میں لا کر عدالت پیش کیا جائے گا۔ ان مقدمات کے چشم دید گواہان کو شہادت کے لئے طلب کر لیا گیا ہے-