حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں نیب کی حما یت میں بات کرنے والے آصف زرداری بتائیں سندھ میں نیب کو کام کیوں نہیں کرنے دیا جارہا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نیب کے خلا ف ہڑتال کرنے سے نیب کو کرپشن کے خلا ف کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، نواز شریف اداروں سے تصادم کے بجا ئے شہباز شریف یا مریم کو سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ پو را سندھ کرپشن کی لپیٹ میں ہے اورآصف علی زرداری پنجاب میں نیب کی حما یت میں بات کر رہے ہیں، وہ بتائیں کہ سندھ میں نیب کوکام کیوں نہیں کرنے دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی جانب سے اداروں کے خلاف ٹکراؤ کے نتیجے میں ملک میں معیشت تباہ ہو رہی ہے۔