• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل مل تنخواہوں کا معاملہ، ملازمین کا حکومت کے خلاف مہم کا اعلان

Pakistan Steel Mill Workers Protest Against Non Payment Of Dues

پاکستان اسٹیل کے ملازمین نے 4 ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر وفاقی حکومت کے خلاف مہم کا اعلان کردیا۔ تنخواہوں کی ادائیگی اور اسٹیل ملز کو پیروں پر کھڑا نہ کیا تو نیشنل ہائی وے نہیں ملک بھر کا پہیہ جام کردیں گے۔

پاسلو کے نو منتخب صدر عاصم بھٹی کا کہنا تھا کہ حکومت اسٹیل ملز کی قیمتی اراضی کو کوڑیوں کے مول فروخت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت مزدوروں پر زندگی تنگ کر رہی ہے۔ اسٹیل مل کی تالا بندی نا منظور ہے، اسٹیل مل ملازمین کو چار ماہ کی تنخواہ ادا کی جائے۔

پاسلو صدر کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے ادارے منافع بخش اور قومی ادارے تباہ کیے جارہے ہیں اور کہا کہ کاروباری وزراء نے اسٹیل ملز تباہ کر کے اپنے کاروبار چمکا لئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو اسٹیل ملز کی اراضی فروخت کرنا یاد ہے اسٹیل ملز چلانانہیں۔

لیبر یونین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی اور اسٹیل ملز کو پیروں پر کھڑا نہ کیا تو نیشنل ہائی وے نہیں ملک بھر کا پہیہ جام کردیں گے۔

 

تازہ ترین