• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اداراہ برائے امراض قلب سکھر میں طبی سہولتوں کی فراہمی کا آغاز

Institute Cardiac Of Introduced Heart Patient Treatment In Sukkur

قومی اداراہ برائے امراض قلب کے زیر انتظام سکھر میں قائم کئے جانے والے این آئی سی وی ڈی سیٹلائٹ سینٹر کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے۔

اسپتال میں آنے والے دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو جدید ترین طبی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جارہی ہیں، چند روز کے دوران مجموعی طور پر 91 مریضوں کو اسپتال میں لایا گیا ہے۔

اس اسپتال کا افتتاح 24 فروری کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا، یہ اسپتال 300 بستروں پر مشتمل ہے، سکھر میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا اسپتال ہے، جہاں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کا معائنہ سے لیکر دل کی سرجری تک مفت علاج فراہم کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین