میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ موسم گرما میں شہریوں کو ہر علاقے میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ شعبہ واٹر ورکس کے افسران پانی کی تقسیم کو منصفانہ بنائیں، ہر علاقہ میں پانی شیڈول کے اوقات کار کے مطابق والز سسٹم سے فراہم کیا جائے، خاص طور پر بالائی علاقوں میں بھی پانی شہریوں کو ملنا چاہیے۔