• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فورسز کا ہاکی کی ترقی کیلئےآگے آنا خوش آئند ہے،سابق پلیئرز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کھیل ہاکی میں بہتری کے لئے پہلے چیف آ ف نیول اسٹاف ہاکی ٹور نامنٹ کے انعقاد کا سابق ہاکی اولمپئینز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو مثبت قراردیا ہے۔ ہاکی کلب میں جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین نے کہا کہ دیگر اداروں کو بھی اس کی تقلید کرنا چاہئے۔ اس سے کھلاڑیوں کو مقابلے کے مواقع ملیں گے۔ پی ایچ ایف کے سابق سکریٹری رانا مجاہد علی خان نے کہا کہ نیوی اور آ رمی چیف کے موسوم دو ٹورنامنٹ سے قومی کیلنڈر میں نئے ایونٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ فورسز کی جانب سے قومی کھیل کی ترقی کے لئے آگے آنا خوش آئند ہے۔ دیگر نجی اداروں کو بھی آگے آناہوگا۔ انٹرنیشنل کھلاڑی محمد علی خان نے کہا کہ اس ٹور نامنٹ میں تماشائیوں کی بڑی تعدادکا اسٹیڈیم آنا اس کھیل کے حوالے سے خوش گوار تبدیلی ہے۔ ٹیموں نے ٹور نامنٹ میں اچھا کھیل پیش کیا، امپائرنگ کے معیار میں بھی بہتری نظر آئی۔
تازہ ترین