کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور میں ہونے والی دوسری قومی جونیئر رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں نوفل کلیم اور نور ملک نے ٹائٹل جیت لئے۔ انڈر 10 فائنل میں بلال عاصم نے ماہا سعید کو 9-7، انڈر 12 میں سمیع زیب نے عبدالحنان خان کو ہرایا۔ انڈر 14فائنل مقابلوں شعیب خان نے عبدالسمیع کو شکست دی ۔ انڈر18ڈبلز چیمپئن کا اعزاز نوفل کلیم اور حارث عرفان الحق نے امن عتیق خان اور طلحہ بن آصف کو ہرا کر جیت لیا۔ انڈر 18 سنگلز بوائز مقابلوں میں سید نوفل کلیم نے حارث عرفان الحق کو 6-2،6-3 سے شکست دے کر قومی جونیئر چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ انڈر 18 گرلز مقابلوں میں نور ملک نے عیشا جواد کو 6-4،6-0 سے زیر کیا۔ اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی سائرہ قاضی ڈار تھی۔