• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو قتل کیس میں زیر حراست تحریک طالبان پاکستان کے 5افراد کو مزید 2ماہ حراست میں رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (آصف محمود ) محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت سے بری ہو کر دوبارہ زیر حراست لئے جانیوالے تحریک طالبان پاکستان کے 5 افراد کو مزید 2 ماہ حراست میں رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ٹی ٹی پی کے رفاقت حسین، حسنین گل، شیر زمان، اعتزاز شاہ اور عبدالرشید کو17 فروری کو پرونشل ریویو بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ جہاں سپیشل سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر شعیب نے موقف اختیار کیا ٹی ٹی پی کے ان افراد کی رہائی سے ا من عامہ متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ لاقانونیت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ داخلہ کی استدعا پر پرونشل ریویو بورڈ نے انہیں مزید60 دن حراست میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔ جس کا محکمہ داخلہ نے گزشتہ روز باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تحریک طالبان کے ان افراد کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے اور یہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
تازہ ترین