• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر :اغوا اور ڈکیتی کیخلاف فلاحی جماعت کا احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) ملک فلاحی جماعت کی جانب سے تھانہ سائٹ ایریا کے سامنے اغوا اور ڈکیتی کی واردات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ملک فلاحی جماعت کے صدر جاوید ملک نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائدکیا کہ گزشتہ رات دیر گئے مسلح ملزمان نے سندھی مسلم سوسائٹی میں علی جان ملک کے گھر میں گھس کر 25تولہ طلائی زیورات اور 9لاکھ روپے لوٹ کر علی جان کی بیوی اور 6بچوں کوبھی اغوا کر کے لے گئے۔ انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ گھر سے لوٹا گیا سامان اور اغوا کئے گئے بچے اور علی جان کی بیوی کو فوری طو رپر بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
تازہ ترین