سکھر (بیورو رپورٹ)میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ موسم گرما میں شہریوں کو ہر علاقے میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، شعبہ واٹر ورکس کے افسران پانی کی تقسیم کو منصفانہ بنائیں ،ہرعلاقہ میں پانی شیڈول کے اوقات کار کے مطابق والز سسٹم سے فراہم کیا جائے ، خاص طور پر بالائی علاقوں میں بھی پانی شہریوں کو ملنا چاہئے۔