• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار نے ہمارے موقف کی تصدیق کردی،تحریک انصاف

اسلام آباد ( نیوز ایجنسیز ) پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے اپوزیشن اور حکومت مک مکائو اور مراعات لینےکا بیان دیکر پی ٹی آئی کے دیرینہ موقف کی تصدیق کردی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان نورا کشتی دکھاوے کا کھیل ہے بہت جلد دونوں جماعتوں میں پھر صلح ہونے کا امکان ہے کیونکہ ماضی میں ایسا ہوتا چلا آرہا ہے،انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کے منہ سے سچ سن کر نہ صرف پوری قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے بلکہ دکھاوے کے لیڈروں کے چہروں سے پرد بھی بے نقاب ہواہے ،اب وقت کا تقاضا ہے کہ ملک وقوم کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو بے نقاب کرکے حساب لیا جائے اور پاکستان تحریک انصاف امید کرتی ہے کہ چوہدری نثار نے جس جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ایسے قومی و ملکی مجرموں جو کہ ملک کا خزانہ لوٹ کر آسائشیں حاصل کررہے ہیں ان سے حساب لیکر غریب کی چوکھٹ پر پہنچا دیا جائے۔
تازہ ترین