• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایک فلم، ایک کہانی: ’زیرو‘، سری دیوی کی آخری فلم

Srks Zero To Be Sridevis Last Film

بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار رہے گا، اس فلم میں جہاں پہلی مرتبہ شاہ رخ خان ایک بونے کے روپ میں نظر آئیں گےوہیں یہ آنجہانی سری دیوی کی آخری فلم بھی ہوگی۔

Film Zero 07_l

فلم ’زیرو‘ میں سری دیوی مہمان اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہوں گی۔

کہانی:
فلم’زیرو‘ کی کہانی ایک بونے فین اور سپراسٹار کی محبت کے گرد گھوم رہی ہے۔ کامیڈی سے بھرپور اس فلم میں بونا یعنی شاہ رخ خان سچی محبت پانے کے لیے سخت جدوجہد کرتا دکھائی دےگا۔ فلم کے نام سے ایسا ظاہر ہورہا ہے کہ اس میں شاہ رخ خان ایک ناکارہ اور کچھ نہ کرنے والا صرف ایک بونا ہے جبکہ فلم اس کےبالکل برعکس ہے۔

Film Zero 05_l

اس میں راج (شاہ رخ خان) بونا ضرور ہے مگر اس کے ارادے بلند اور پختہ ہیں، فلم میں اسے بہت ہی محنتی شخص دکھایا گیا ہے۔

فلم کی کاسٹ:
کاسٹ میں شاہ رخ خان کے علاوہ کترینہ کیف، انوشکا شرما اورمہمان خصوصی کے طور پر سری دیوی شامل ہیں۔

Film Zero 03_l

میوزک:
اس فلم کے گانے ابھی ریلیز نہیں ہوئے لیکن جلد ریلیز کر دئیے جائیں گے۔

ہدایت کار:
آنند رائے کی ہدایت کاری میں اس فلم کو تیار کیا جارہا ہے۔ آنند رائے اس سے قبل بھی متعدد بالی ووڈ فلمیں بنا چکے ہیں جن میں رانجھنا، تھوڑی لائف تھوڑا میجک، تنو ویڈز منو اور دیگر شامل ہیں۔

Film Zero 01_l

ان کی یہ تمام فلمیں’رومانس‘ کے موضوع پر مبنی ہیں جبکہ فلم ’زیرو‘ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ اب تک کی فلموں سے ہٹ کراور ایک نئی کہانی پر مبنی ہے۔

Film Zero 06_l

ریلیز:
شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم رواں برس21 دسمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین