لاہور(مانیٹر نگ سیل) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بنی گالہ کے گھر کے این او سی کو جعلی قرار دینے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی بات یاد آگئی نواز شریف نے کہا تھا ’عمران خان کو صادق اور امین قرار دینے والے ججوں کو سیلوٹ کرتا ہوں۔