• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سکھر موٹر وے کا ٹھیکہ شفاف انداز میں قواعد و ضوابط کے مطابق دیا گیا ،ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی

اسلام آباد( حنیف خالد) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملتان۔ سکھر موٹر وے چینپاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کا اہم ترین سیکشن ہے اور اس کا ٹھیکہ نہایت شفاف انداز میں اور تمام مروجہ قواعد و ضوابط کے مطابق دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی میں دیئے گئے بیان کو صحیح تناظر میں سمجھا اور رپورٹ نہیں کیا گیا، جس سے غلط تاثر پیدا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی اہمیت ملک کی معاشی ترقی کے حوالہ سے مسلمہ ہے اور اس طرح کی بے بنیاد خبریں اس عظیم منصوبے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
تازہ ترین