حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی لیڈیزونگ کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ سے بے نظیر بھٹو کی تصاویر ہٹانے کے خلاف اولڈ کیمپس سے حیدرآباد پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، بعد ازاں دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر صنم تالپور اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اے ٹی ایم کارڈ سے شہید بے نظیر بھٹو کی تصاویر ہٹانے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید بی بی نے غریب افراد کے لئے مذکورہ سپورٹ پروگرام شروع کیا جس کو آصف علی زرداری نے پورا کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ (ن) لیگ کی ماروی میمن کون ہوتی ہیں جس نے سپورٹ پروگرام کے اے ٹی ایم کارڈ سے شہید بی بی کے تصاویرکو ہٹادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی شہید آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔